مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْقِيَاسِ وَالتَّقْلِيدِ . باب: قیاس اور تقلید کا بیان
حدیث نمبر: 849
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَا مِنْ عَامٍ إِلَّا الَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ ، وَلَا عَامٌ خَيْرٌ مِنْ عَامٍ ، وَلَا أُمَّةٌ خَيْرٌ مِنْ أُمَّةٍ ، وَلَكِنْ ذَهَابُ عُلَمَائِكُمْ وَخِيَارِكُمْ ، وَيُحَدِّثُ قَوْمٌ يَقِيسُونَ الْأُمُورَ بِرَأْيِهِمْ ; فَيَنْهَدِمُ الْإِسْلَامُ وَيَنْثَلِمُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو بھی سال آئے گا ، اُس کے بعد والا ، اس سے زیادہ برا ہو گا ، کوئی سال کسی دوسرے سال سے بہتر نہیں ہوتا ، اور کوئی امت کسی دوسری امت سے بہتر نہیں ہوتی ، لیکن یہ ہے کہ تمہارے علماء اور تمہارے بہترین لوگ رخصت ہو جائیں گے ، اور پھر ایسے لوگ آئیں گے جو اپنی رائے کی بنیاد پر معاملات کو قیاس کریں گے ، تو وہ اسلام کو منہدم اور برباد کر دیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ، یہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔