مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ فِيمَنْ أَتَى كَاهِنًا أَوْ عَرَّافًا . باب: اس شخص کا بیان ، جو کاہن یا عراف کے پاس جائے
حدیث نمبر: 8489
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : مَنْ أَتَى عَرَّافًا أَوْ كَاهِنًا يُؤْمِنُ بِمَا يَقُولُ ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " فَصَدَّقَهُ " . وَكَذَلِكَ رِوَايَةُ الْبَزَّارِ ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” جو شخص عراف ( قیافہ شناس ) یا کاہن کے پاس جاتا ہے ، اور اس کی کہی ہوئی بات پر ایمان رکھتا ہے ، تو وہ اس چیز پر انکار کرتا ہے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” وہ اس کی تصدیق کرتا ہے “ ۔ اسی طرح امام بزار کی روایت ہے ، معجم کبیر اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں ۔