مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُخْشَى عَلَى الْإِنْسَانِ فِي نَوْمِهِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: عصر کے بعد سونے کے بارے میں انسان کے لئے کس بات کا اندیشہ پایا جاتا ہے ؟ اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8471
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ نَامَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَاخْتُلِسَ عَقْلُهُ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” جو شخص عصر کے بعد سو جائے ، اور اس کی عقل اُچک لی جائے ، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ متروک ہے ۔