مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مَا يُعْجِبُهُ باب: جب آدمی کوئی ایسی چیز دیکھے ، جو اسے اچھی لگے ، تو وہ کیا کہے ؟
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَنْ رَأَى شَيْئًا فَأَعْجَبَهُ ، قَالَ : مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، لَمْ يَضُرُّهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ وَأَبُو بَكْرٍ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ حَكَى ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ فِي " التَّمْهِيدِ " فِي قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا بَرَّكْتَ عَلَيَّ " عَنْ أَهْلِ الْعِلْمِ : اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِ . ¤ وَحَكَى عَنْ بَعْضِهِمْ : أَنْ يَقُولَ : تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْأَذْكَارِ مِنْ نَحْوِ هَذَا ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کوئی چیز دیکھے اور اسے وہ اچھی لگے ، تو اسے یہ کہنا چاہیے : ” ما شاء اللہ ، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا “ ۔ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچائے گی ۔
یہ روایت امام بزار نے ، ہذلی کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور ابوبکر نامی راوی انتہائی ضعیف ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ابن عبدالبر نے کتاب ” التمہید “ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” تم نے اسے برکت کی دعا کیوں نہیں دی ؟ “ اہل علم سے یہ بات منقول ہے : وہ یہ کہے گا : اے اللہ ! تو اس میں برکت رکھ دے ! “ بعض حضرات سے یہ بات منقول ہے : وہ یہ کہے گا : اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے ، جو سب سے عمدہ خالق ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس نوعیت کی دیگر احادیث ” اذکار “ سے متعلق باب میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔