مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ نَصْبِ الْجَمَاجِمِ فِي الزَّرْعِ مِنْ أَجْلِ الْعَيْنِ باب: کھیت میں ’’ جماجم “ نصب کرنا ، تاکہ نظر نہ لگے
حدیث نمبر: 8433
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - : ¤ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِالْجَمَاجِمِ أَنْ تُنْصَبَ فِي الزَّرْعِ ، قَالَ : قُلْتُ : مِنْ أَجْلِ مَاذَا ؟ قَالَ : مِنْ أَجْلِ الْعَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ضَعِيفٌ أَيْضًا . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھیت میں ” جما جم “ نصب کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) میں نے دریافت کیا : اس کی وجہ کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : کیونکہ نظر لگ جاتی ہے ۔
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن محمد بن حفص ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے ، اور وہ بھی ضعیف ہے ۔