مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ التَّفَاؤُلِ بِالِاسْمِ الْحَسَنِ باب: اچھے نام سے شگون لینا
حدیث نمبر: 8419
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ : هَاكَهَا خَضْرَةً ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " يَا لَبَّيْكَ ، نَحْنُ أَخَذْنَا فَأْلَكَ مِنْ فِيكَ ، أُخْرُجُوا بِنَا إِلَى خُضْرَةٍ " . فَخَرَجُوا إِلَيْهَا فَمَا سُلَّ فِيهَا سَيْفٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ . وَكَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا : یہ سبزہ لو ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں موجود ہوں ، ہم تمہاری زبان سے تمہاری فال لیتے ہیں ، تم ہمیں لے کر سبزے کی طرف جاؤ ، تو وہ لوگ اس کی طرف نکلے اور اس بارے میں کوئی تلوار نہیں سونتنی پڑی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، کثیر بن عبداللہ نامی راوی انتہائی ضعیف ہے ، امام ترندی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔