مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالطِّيَرَةِ مِنْ ذَلِكَ وَنَحْوِهُ باب: گھر ، عورت ، گھوڑے اور شگون وغیرہ کے بارے میں ، جو کچھ نقل کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 8406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الشُّؤْمُ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " إِنْ كَانَ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ " . ¤ وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ بِلَالٍ الْأَوِدَيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نحوست ، یا گھر میں ہوتی ہے ، یا عورت میں ، یا گھوڑے میں ( ہوتی ہے ) “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” نحوست کسی چیز میں ہو سکتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس روایت کی سند میں ایک راوی داؤد بن بلال اودی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔