مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: بیماری کے متعدی ہونے ، ہام ، شگون اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8391
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " لَا صَفَرَ وَلَا هَامَةَ وَلَا يُعْدِي سَقِيمٌ صَحِيحًا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ثَعْلَبَةُ بْنُ يَزِيدَ الْحِمَّانِيُّ ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” صفر ( کے مہینے کے منحوس ہونے ) یا ہامہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، اور بیمار شخص ، تندرست کو ( بیماری ) متعدی نہیں کرتا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ثعلبہ بن یزید حمانی ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔