مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ باب: داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8367
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : كَوَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعْدًا ، أَوْ سَعْدَ بْنَ زُرَارَةَ فِي حَلْقِهِ مِنَ الذَّبْحَةِ وَقَالَ : ¤ " لَا أَدَعُ فِي نَفْسِي حَرَجًا مِنْ سَعْدٍ - أَوْ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ - " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) سیدنا سعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کو ” ذبحہ “ نامی بیماری کی وجہ سے ، ان کے حلق میں داغ لگوایا اور فرمایا : ” میں سعد کے حوالے سے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) ( اسعد بن زرارہ کے حوالے سے اپنے من میں الجھن نہیں چھوڑوں گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔