مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِثْمِدِ وَالِاكْتِحَالِ باب: اثمد اور سرمہ لگانے کے نارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8353
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ ، فَإِنَّهُ مَنْبَتَةٌ لِلشِّعْرِ ، مَذْهَبَةٌ لِلْقَذَى ، مِصْفَاةٌ لِلْبَصَرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَرَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم پر اثمد استعمال کرنا لازم ہے ، کیونکہ یہ بالوں کو اُگانے والا ہے ، گندگی چیز کو لے جانے والا ہے ، اور بینائی کو صاف کرنے والا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عون بن محمد بن حنفیہ ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، ایک جماعت نے ان سے روایات نقل کی ہیں ، کسی نے ان پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔