مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ دَوَاءِ الصُّدَاعِ وَغَيْرِهِ بِالْحِنَّاءِ باب: مہندی کو سر درد اور دیگر ( تکالیف ) میں دواء کے طور پر استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8349
وَعَنْ سَلْمَى امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ قَالَتْ : كُنْتُ أَخْدِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا كَانَتْ تُصِيبُهُ قُرْحَةٌ وَلَا نَكْبَةٌ إِلَّا أَمَرَنِي أَنْ أَضَعَ عَلَيْهِ الْحِنَّاءَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا ، جو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتی تھی ، جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی پھوڑا ، یا پھنسی نکتی تھی ، تو آپ مجھے یہ ہدایت کرتے تھے کہ میں اس پر مہندی لگا دوں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔