حدیث نمبر: 8335
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " الْحُجْمَةُ الْتِي فِي وَسَطِ الرَّأْسِ ، إِنَّهَا دَوَاءٌ مِنَ الْجُنُونِ ، وَالْجُذَامِ ، وَالْبَرَصِ ، وَالنُّعَاسِ ، وَالْأَضْرَاسِ " . وَكَانَ يُسَمِّيهَا : " أُمَّ مُنْقِذٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَاخْتَلَفَ كَلَامُ ابْنِ مَعِينٍ فِيهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سر کے درمیان میں پچھنے لگوانا ، جنون ، جذام ، پھلبہری ، حواس کے فتور اور داڑھ ( کے درد ) کے لئے دواء ہے “ ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے اُم منقذ ( نجات دلانے والے کی ماں ) کا نام دیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے ، اور وہ متروک ہے اس کے بارے میں یحیی بن معین کا کلام مختلف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8335
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً