حدیث نمبر: 8334
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ : ¤ أَنْفَعُ الْحِجَامَةِ مَا كَانَ فِي نُقْصَانِ الشَّهْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ فِي تَرْجَمَةِ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ السَّرِيَّ بْنَ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ سِيرِينَ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : سب سے زیادہ فائدہ مند پچھنے لگوانا وہ ہے ، جو مہینے کے کمی کے دنوں میں ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں ، اس شخص کے حالات میں نقل کی ہے ، جس کا نام ابراہیم ہے اس کے رجال ثقہ ہیں صرف سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے ۔ انہوں نے محمد بن سیرین سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطب / حدیث: 8334
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع