مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عِرْقِ النَّسَا باب: عرق النساء کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : ¤ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ ، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ ، وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ ، وَهِيَ شِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ " . ¤ قَالَ : وَنَعَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عِرْقِ النَّسَا أَلْيَةَ كَبْشٍ ، تُجَزَّأُ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ ، ثُمَّ يُذَابُ ، فَيُشْرَبُ كُلَّ يَوْمٍ جُزْءًا عَلَى الرِّيقِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کھنبی ، من کا حصہ ہے ، اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفا ہے ، اور عجوہ جنت میں سے ہے ، اور یہ زہر کے لئے شفاء ہے “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرق النساء کی بیماری میں دنبے کی چکی تجویز کی ہے کہ اس کے تین حصے کیے جائیں پھر اسے پگھلا لیا جائے ، اور روزانہ ایک حصہ پی لیا جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مہدی بن جعفر رملی ہے ، اور وہ ثقہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔