مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطب— طب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّدَاوِي بِالْحَرَامِ باب: حرام چیز کو دواء کے طور پر استعمال کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 8288
وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الدَّاءَ وَالدَّوَاءَ ، فَتَدَاوُوا ، وَلَا تَتَدَاوُوا بِحَرَامٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیده ام درداء رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دواء کو پیدا کیا ہے ، تو تم لوگ دواء استعمال کرو ! لیکن تم کسی حرام چیز کو دواء کے طور پر استعمال نہ کرنا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔