مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ الْمَجِّ فِي الْإِنَاءِ رَجَاءَ الْبَرَكَةِ باب: برکت کی امید رکھتے ہوئے ، برتن میں کلی کر دینا
حدیث نمبر: 8272
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مَنْزِلِنَا ، فَنَاوَلْتُهُ دَلْوًا ، فَشَرِبَ ، ثُمَّ مَجَّ فِي الدَّلْوِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس ہمارے گھر تشریف لائے ، میں نے آپ کی خدمت میں ڈول پیش کیا ، آپ نے اس میں سے پیا اور پھر آپ نے اس ڈول میں کلی کر دی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔