مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ شُرْبِ حَلْبِ النِّسَاءِ باب: عورتوں کے دوہے ہوئے دودھ کو پینا
حدیث نمبر: 8273
عَنِ ابْنِ أَبِي شَيْخٍ قَالَ : أَتَانَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : ¤ " يَا مَعْشَرَ مُحَارِبٍ نَضَرَكُمُ اللَّهُ ، لَا تُسْقُونِي حَلْبَ امْرَأَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابن ابوشیخ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا : ” اے محارب قبیلے کے لوگو ! اللہ تعالیٰ تمہیں خوش رکھے ، تم مجھے عورت کا دوہا ہوا دودھ پینے کے لئے نہ دینا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔