مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ الْبُدَاءَةِ بِالْأَكَابِرِ باب: بڑوں سے آغاز کرنا
حدیث نمبر: 8263
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَقَى قَالَ : ¤ " ابْدَءُوا بِالْكَبِيرِ - أَوْ قَالَ : بِالْأَكَابِرِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی چیز پلاتے تھے ، تو یہ فرماتے تھے : بڑے سے آغاز کرو ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) بڑوں سے آغاز کرو ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔