مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفِيَّةِ الشُّرْبِ وَالتَّسْمِيَةِ وَالْحَمْدِ باب: پینے ، بسم اللہ پڑھنے اور الحمدللہ پڑھنے کا طریقہ
حدیث نمبر: 8260
وَعَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الدَّيْلِيِّ قَالَ : ¤ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ بِثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ ، يُسَمِّي اللَّهَ فِي أَوَّلِهَا ، وَيَحْمَدُهُ فِي آخِرِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ شِبْلُ بْنُ الْعَلَاءِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا نوفل بن معاویہ دیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے پیتے ہوئے تین مرتبہ سانس لیا آپ نے اس ( پینے ) کے آغاز میں اللہ کا نام لیا اور اس کے آخر میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی شبل بن العلاء ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔