حدیث نمبر: 8259
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَشْرَبُ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ . إِذَا أَدْنَى الْإِنَاءَ إِلَى فِيهِ سَمَّى اللَّهَ ، فَإِذَا أَخَّرَهُ حَمِدَ اللَّهَ ، يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ وَهُوَ أَحَدُ رِجَالِ الْمُوَطَّأِ عَنْ مَالِكٍ ، رَوَاهُ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ أَبُو زُرْعَةَ وَقَالَ : بَلَغَنِي أَنَّهُ حَفَظَ الْمُوَطَّأَ فِي حَيَاةِ الْإِمَامِ مَالِكٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ سانس لے کر پیتے تھے جب آپ برتن منہ کی طرف لے جاتے تھے ، تو آپ اللہ کا نام لیتے تھے اور جب پیچھے کرتے ، تو اللہ تعلی کی حمد بیان کرتے تھے ایسا آپ تینوں مرتبہ میں کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عتیق بن یعقوب ہے جو ” موطا “ کے رجال میں سے ایک ہے ، جنہوں نے امام مالک سے روایت نقل کی ہے ، ایک جماعت نے اس شخص سے روایات نقل کی ہیں ، جن میں ایک ابوزرعہ ہے وہ کہتے ہیں : مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ انہوں نے امام مالک کی زندگی میں ہی ” موطا “ حفظ کر لی تھی اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأشربة / حدیث: 8259
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (844)»