مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ الشُّرْبِ قَائِمًا . باب: کھڑے ہو کر پینا
حدیث نمبر: 8248
وَعَنِ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : شَرِبَ لَبَنًا . ¤ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : دَخَلَ مَسْجِدَهُمْ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ . ¤ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَالْبَزَّارُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پی لیا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی مسجد میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پی لیا ۔ امام ابویعلیٰ اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔