مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ الشُّرْبِ قَائِمًا . باب: کھڑے ہو کر پینا
حدیث نمبر: 8241
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَشْرَبُ قَائِمًا فَقَالَ : " قِهْ " [قَالَ : لِمَهْ ؟ قَالَ ]: " أَيَسُرُّكَ أَنْ يَشْرَبَ مَعَكَ الْهِرُّ ؟ " قَالَ : لَا ، قَالَ : " فَإِنَّهُ قَدْ شَرِبَ مَعَكَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مِنْهُ ، الشَّيْطَانُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کھڑے ہو کر پیتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا اسے قے کر دو اس نے عرض کی : وہ کیوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ تمہارے ساتھ بلی بھی پانی پیئے اس نے جواب دیا : جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو تمہارے ساتھ وہ پی رہا ہے جو اس سے زیادہ برا ہے ( شاید راوی کہتے ہیں : ) یعنی شیطان ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔