مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: مشروب میں پھونک مارنا اور دیگر امور
حدیث نمبر: 8237
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَدَعْنَا فِي لَبْسٍ مِنْ دِينِنَا . نَهَانَا عَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے دین کے حوالے سے ہمیں کسی بھی الجھن کا شکار نہیں رہنے دیا آپ نے ہمیں مشروب میں پھونک مارنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن عبید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔