مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ ، وَالشُّرْبِ مِنَ الْإِدَاوَةِ ، وَثُلْمَةِ الْقَدَحِ . باب: مشکیزے کے منہ کو ، منہ لگا کر پینا ، یا برتن میں سے پینا ، یا ٹوٹے ہوئے پیالے میں سے پینا
حدیث نمبر: 8236
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَا : يُكَرَهُ أَنْ يُشْرَبَ مِنْ ثُلْمَةِ الْقَدَحِ وَأُذُنِ الْقَدَحِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : یہ بات مکروہ قرار دی گئی ہے کہ پیالے کے شگاف ( یا ٹوٹے ہوئے حصے ) میں سے ، یا پیالے کے کان میں سے پیا جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔