مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ ، وَالشُّرْبِ مِنَ الْإِدَاوَةِ ، وَثُلْمَةِ الْقَدَحِ . باب: مشکیزے کے منہ کو ، منہ لگا کر پینا ، یا برتن میں سے پینا ، یا ٹوٹے ہوئے پیالے میں سے پینا
حدیث نمبر: 8235
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُنْفَخَ فِي الشَّرَابِ ، وَأَنْ يُشْرَبَ مِنْ ثُلْمَةِ الْقَدَحِ [ أَوْ أُذُنِهِ ] . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ مشروب میں پھونک ماری جائے یا پیالے کے شگاف ( یا ٹوٹے ہوئے حصے ) میں سے ، یا اس کے کان میں سے پیا جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔