مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مُدْمِنِ الْخَمْرِ . باب: باقاعدگی سے شراب پینے والے کا بیان
حدیث نمبر: 8212
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الْمُقِيمُ عَلَى الْخَمْرِ كَعَابِدِ وَثَنٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” شراب کو باقاعدگی سے پینے والا ، بت کی عبادت کرنے والے کی مانند ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن مروان ہے ، اور اس پر تہمت عائد کی گئی ہے ۔