مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مُدْمِنِ الْخَمْرِ . باب: باقاعدگی سے شراب پینے والے کا بیان
حدیث نمبر: 8210
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مُدْمِنُ الْخَمْرِ إِنْ مَاتَ لَقِيَ اللَّهَ كَعَابِدِ وَثَنٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ الْمُنْكَدِرِ قَالَ : حُدِّثْتُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ . وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ يَزِيدُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص اگر مر جائے ، تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بت کی عبادت کرنے والے کی مانند کے طور پر حاضر ہو گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ ابن منکدر کہتے ہیں : مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی گئی ہے ، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوفاختہ ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔