مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأشربة— مشروبات کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا . باب: شراب کے بارے میں ، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8180
وَفِي رِوَايَةٍ : " لَا يَسْقِيهَا صَبِيًّا صَغِيرًا ضَعِيفًا مُسْلِمًا إِلَّا سَقَيْتُهُ مِنَ الصَّدِيدِ " . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ :" فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ ". ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جو بندہ کمسن بچے کو ، جو کمزور مسلمان ہوتا ہے ، وہ ( یعنی شراب ) پلائے گا ، میں اسے ، خون کی آمیزش والی پیپ پلاؤں گا “ ۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے نقل کی ہیں ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” اگر وہ مر گیا ، تو وہ جہنم میں داخل ہو گا “ ۔