مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْجَلَّالَةِ . باب: جلالہ ( گندگی کھانے والے جانور ) کا بیان
حدیث نمبر: 8072
وَعَنْ أُمِّ نَصْرٍ اْلَمُحَارِبِيَّةِ قَالَتْ : سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَلَّالَةِ ؟ فَقَالَ : " أَلَيْسَ تَرْعَى الْكَلَأَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ ؟ " . لَعَلَّهُ قَالَ : بَلَى . قَالَ : " فَأَصِبْ مِنْ لُحُومِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام نصر محاربیہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جلالہ کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو آپ نے فرمایا : کیا وہ گھاس نہیں چرتا اور درخت ( کے پتے ) نہیں کھاتا راوی کہتے ہیں : شاید دوسرے شخص نے جواب دیا : جی ہاں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، پھر تم اس کا گوشت استعمال کر لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ مدلس ہے لیکن وہ ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے ۔