مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْجَلَّالَةِ . باب: جلالہ ( گندگی کھانے والے جانور ) کا بیان
حدیث نمبر: 8070
عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَلَّالَةِ ، وَعَنْ شُرْبِ أَلْبَانِهَا ، وَأَكْلِهَا ، وَرُكُوبِهَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ بِرَازٍ الْهُجَيْمِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جلالہ ( گندگی کھانے والے جانور ) کا گوشت کھانے ، اس کا دودھ پینے اسے کھانے اور اس پر سواری کرنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن براز ہجیمی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔