مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ . باب: پالتو گدھوں کا بیان
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا فَتَحَ خَيْبَرَ أَصَابَ النَّاسُ حُمُرًا فَانْتَهَبُوهَا حَتَّى غَلَتْ بِهَا الْقُدُورُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ : إِنَّ حُمُرَ النَّاسِ قَدْ نُحِرَتْ ، فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يُكْفِئُ الْإِنَاءَ بِسِنَّةِ قَوْسِهِ ، وَعَمُودِ بَيْتِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَسَارٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا ، تو لوگوں کو گدھے ملے لوگوں نے انہیں لوٹ لیا یہاں تک کہ ان کا گوشت ہنڈیاؤں میں پکنے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، تو عرض کی گئی : لوگوں نے گدھے ذبح کر لئے ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا تو لوگوں نے اپنے برتن ( جن میں وہ گوشت پک رہا تھا ) اپنی کمان کے کنارے سے یا گھر کی لکڑی سے الٹانا شروع کر دیے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یسار ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔