مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ . باب: پالتو گدھوں کا بیان
وَعَنِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَكَ وَخَيْبَرَ قَالَ : فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ فَدَكَ وَخَيْبَرَ قَالَ : فَوَقَعَ النَّاسُ فِي بَقْلَةٍ لَهُمْ هَذَا الثُّومُ وَالْبَصَلُ قَالَ : فَرَاحُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ رِيحَهَا فَتَأَذَّى بِهِ ثُمَّ عَادَ الْقَوْمُ فَقَالَ : " أَلَا لَا تَأْكُلُوهُ فَمَنْ أَكَلَ مِنْهَا شَيْئًا فَلَا يَقْرَبَنَّ مَجْلِسَنَا " . ¤ قَالَ : وَوَقَعَ النَّاسُ يَوْمَ خَيْبَرَ فِي لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَنَصَبُوا الْقُدُورَ فَنَصَبْتُ قِدْرِي فِيمَنْ نَصَبَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " أَنْهَاكُمْ عَنْهُ أَنْهَاكُمْ عَنْهُ " . مَرَّتَيْنِ فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ فَأَكْفَأْتُ قِدْرِي فِيمَنْ أَكْفَأَ . ¤ قُلْتُ : رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدُ النَّهْيَ عَنِ الثُّومِ وَالْبَصَلِ لِمَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ ، وَهُنَا قَالَ : فَلَا يَقْرَبَنَّ مَجْلِسَنَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فدک اور خیبر میں جنگ میں حصہ لیا ۔ راوی کہتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے فدک اور خیبر کو فتح کروا دیا راوی کہتے ہیں : لوگ سبزیوں تک پہنچے جہاں لہسن اور پیاز موجود تھا راوی کہتے ہیں : جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، تو اس کی بو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہوئی آپ کو اس سے اذیت محسوس ہوئی پھر جب لوگوں نے دوبارہ ایسا کیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : خبردار تم اس کو نہ کھاؤ جو شخص اس میں سے کچھ کھا لے ، تو وہ ہماری محفل کے قریب نہ آئے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : غزوہ خبیر کے دن لوگوں نے پالتو گدھے پکڑ لیے ( انہیں ذبح کیا ) اور ان کی ہنڈیا میں چڑھا دیں میں نے بھی اپنی ہنڈیا چڑھا دی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : میں تم لوگوں کو اس سے منع کرتا ہوں میں تم لوگوں کو اس نے منع کرتا ہوں یہ بات آپ نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی ، تو ہنڈیائیں الٹ دی گئیں اور میں نے بھی اپنی ہنڈیا الٹ دی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے ایک صحابی کے حوالے سے لہسن اور پیاز کی ممانعت اس شخص کے لئے نقل کی ہے ۔ جو مسجد آتا ہے ، جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں : ” وہ ہماری محفل کے قریب ہرگز نہ آئے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے ، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔