مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ فِي اتِّبَاعِ الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَمَعْرِفَةِ الْحَلَالِ مِنَ الْحَرَامِ . باب: اس سے متعلق دوسرا باب جو کتاب و سنت کی پیروی کرنے اور حرام کے مقابلے میں حلال کی معرفت حاصل کرنے کے بارے میں ہے
حدیث نمبر: 803
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : نَزَلَ الْقُرْآنُ وَسَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّنَنَ ، ثُمَّ قَالَ : " اتَّبِعُونَا ، فَوَاللَّهِ إِنْ لَمْ تَفْعَلُوا تَضِلُّوا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : قرآن نازل ہوا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ سنتیں مقرر کی ہیں ، پھر انہوں نے فرمایا : تم ہماری پیروی کرو ! اللہ کی قسم ! اگر تم ایسا نہیں کرو گے ، تو تم گمراہ ہو جاؤ گے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔