مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُؤْمِنِ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ . باب: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَةُ رِجَالٍ فَأَخَذَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا وَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا اسْمُكَ ؟ " قَالَ : أَبُو غَزْوَانَ قَالَ : فَحَلَبَ لَهُ سَبْعَ شِيَاهٍ فَشَرِبَ لَبَنَهَا كُلَّهُ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هَلْ لَكَ يَا أَبَا غَزْوَانَ أَنْ تُسْلِمَ ؟ " قَالَ : نَعَمْ . فَأَسْلَمَ فَمَسَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَدْرَهُ فَلَمَّا أَصْبَحَ حَلَبَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً وَاحِدَةً فَلَمْ يُتِمَّ لَبَنَهَا . فَقَالَ : " مَا لَكَ يَا أَبَا غَزْوَانَ ؟ " فَقَالَ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا لَقَدْ رَوِيتُ . قَالَ : " إِنَّكَ أَمْسِ كَانَ لَكَ سَبْعَةُ أَمْعَاءٍ وَلَيْسَ لَكَ الْيَوْمَ إِلَّا وَاحِدٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا ، وَالْبَزَّارُ مُخْتَصَرًا وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سات افراد حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہر شخص نے ایک شخص کو اپنے ساتھ لے لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اپنے ساتھ لے لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا : تمہارا نام کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا : ابوغزوان ن ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے سات بکریوں کا دودھ دوہ لیا اس نے ان سب کا دودھ پی لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : اے ابوغزوان ! کیا تم اسلام قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو اس نے عرض کی : جی ہاں اس نے اسلام قبول کر لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے ایک بکری کا دودھ دوہا تو وہ اس دودھ کو مکمل نہیں پی سکا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے ابوغزوان ! تمہیں کیا ہوا ہے اس نے عرض کی : اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے میں سیر ہو گیا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : گزشتہ رات تم نے سات آنتوں میں کھایا تھا ، اور آج تم نے صرف ایک آنت میں کھایا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح نقل کی ہے ۔ امام بزار نے مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔