مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الطَّعَامِ . باب: کھانے کے بعد آدمی کیا پڑھے ؟
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا وَآوَانَا ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ ، نَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ أَنْ تُجِيرَنَا مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ بَعْضِ أَهْلِ مَكَّةَ . وَابْنُ أَبِي لَيْلَى سَيِّئُ الْحِفْظِ وَشَيْخُهُ لَمْ يُسَمَّ وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جب آپ کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے ، تو یہ پڑھتے تھے : ” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمیں کھلایا اور جس نے ہمیں پلایا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہماری کفایت کی اور جس نے ہمیں پناہ دی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہم پر نعمت کی اور ہم پر فضل کیا ہم تجھ سے تیری رحمت کے وسیلے سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ، تو ہمیں جہنم سے بچا لے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کی بعض اہل مکہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور ابن ابولیلیٰ کا حافظ خراب ہے ، اور اس کے استاد کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اور ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے ۔