مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ الطَّعَامِ . باب: کھانے کے بعد آدمی کیا پڑھے ؟
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ : " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَطْعَمْتَ وَسَقَيْتَ وَأَشْبَعْتَ وَأَرْوَيْتَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ ، وَلَا مُوَدَّعٍ ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْكَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے ، وہ فرماتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے ، تو یہ پڑھتے تھے : ” اے اللہ ! ہر طرح کی حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے ، تو نے کھلایا ہے ، تو نے ہی پلایا ہے ، تو نے سیر کیا ہے ، اور تو نے سیراب کیا ہے ، تو ہر طرح کی حمد تیرے ہی لئے مخصوص ہے ، جو ایسی نہ ہو کہ جسے قبول نہ کیا جائے ، اور جو ایسی نہ ہو کہ اسے رخصت کر دیا جائے ، اور نہ ہی ایسی ہو کہ تجھ سے بے نیاز ہوا جائے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔