مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ قَبْلَ الْأَكْلِ وَبَعْدَهُ مِنَ التَّسْمِيَةِ وَالْحَمْدِ . باب: آدمی کھانے سے پہلے اور اس کے بعد تسمیہ اور حمد کے حوالے سے کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 7905
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُفْتَحَنَّ عَلَيْكُمْ فَارِسُ وَالرُّومُ ، وَلَتُصَبَّنَّ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا ، وَلَيَكْثُرَنَّ عَلَيْكُمُ الْخُبْزُ وَاللَّحْمُ ، حَتَّى لَا يُذْكَرَ عَلَى كَثِيرٍ مِنْهُ اسْمُ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ الْحِمْصِيُّ ، وَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن بشر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تمہارے لئے فارس اور روم فتح کر دیے جائیں گے ، اور تم پر دنیا کو انڈیل دیا جائے گا ، اور تمہارے لیے روٹی اور گوشت بکثرت ہو جائیں گے یہاں تک کہ اس میں سے زیادہ تر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر نہیں کیا جائے گا“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار حمصی ہے ، جسے محمد بن مصفی نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔