مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ . باب: جو شخص ایسی حالت میں انتقال کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو
حدیث نمبر: 79
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ مَاتَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ قِيلَ لَهُ : ادْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ شِئْتَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِي إِسْنَادِهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص ایسی حالت میں مرتا ہے کہ وہ اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، تو اُس سے کہا: جائے گا :” تم جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ، جس سے چاہو ( جنت میں ) داخل ہو جاؤ ! “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ، جس کی توثیق کی گئی ہے ۔