مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِسْلَامِ يَجُبُّ مَا قَبْلَهُ . باب: اسلام اپنے سے پہلے کے امور پر غالب آجاتا ہے
حدیث نمبر: 78
وَعَنِ الْجَارُودِيِّ الْعَبْدِيِّ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُبَايِعُهُ ، فَقُلْتُ لَهُ : عَلَى أَنِّي إِنْ تَرَكْتُ دِينِي وَدَخَلْتُ فِي دِينِكَ لَا يُعَذِّبُنِي اللَّهُ فِي الْآخِرَةِ . قَالَ : " نَعَمْ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین
سیدنا جارودی عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، تاکہ آپ کی بیعت کر لوں ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : ( میں اس شرط پر بیعت کرتا ہوں ) کہ اگر میں اپنا دین چھوڑ کر ، آپ کے دین میں داخل ہو جاؤں ، تو اللہ تعالیٰ مجھے آخرت میں عذاب نہیں دے گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! ( اللہ تعالیٰ تمہیں آخرت میں عذاب نہیں دے گا ) ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔