مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ الِاجْتِمَاعِ عَلَى الطَّعَامِ . باب: کھانے پر اکٹھا ہونا
حدیث نمبر: 7892
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَجْتَمِعْ لَهُ غَدَاءٌ وَلَا عَشَاءٌ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ إِلَّا عَلَى ضَفَفٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ، جب بھی صبح کے وقت کھانے میں یا رات کے کھانے میں روٹی اور گوشت اکٹھا ہوتا تھا تو کئی افراد ( کھانے کے لئے موجود ہوتے تھے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔