مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ النَّفْخِ فِي الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ . باب: کھانے یا پینے کی چیز میں پھونک مارنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 7889
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ النَّفْخِ فِي السُّجُودِ وَالطَّعَامِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ الدَّقِيقِيُّ وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کے دوران ( زمین پر ) اور کھانے میں پھونک مارنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند منقطع ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی معلی بن عبدالرحمن ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے دقیقی نے اس کی تعریف بیان کی ہے ابن عدی کہتے ہیں : مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا ۔