مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأطعمة— کھانوں کے بارے میں روایات
بَابُ إِطْعَامِ الطَّعَامِ باب: کھانا کھلانا
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي إِذَا رَأَيْتُكَ طَابَتْ نَفْسِي ، وَقَرَّتْ عَيْنِي ، فَأَنْبِئْنِي عَنْ كُلِّ شَيْءٍ . فَقَالَ : " كُلُّ شَيْءٍ خُلِقَ مِنْ مَاءٍ " . قَالَ : قُلْتُ : أَنْبِئْنِي بِأَمْرٍ إِذَا أَخَذْتُ بِهِ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ . قَالَ : " أَفْشِ السَّلَامَ ، وَأَطْعِمِ الطَّعَامَ ، وَصِلِ الْأَرْحَامَ ، وَصَلِّ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ ، ثُمَّ ادْخُلِ الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبِي مَيْمُونَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! جب میں آپ کو دیکھتا ہوں ، تو میرا نفس خوش ہو جاتا ہے میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں آپ مجھے ہر چیز کے بارے بتائیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر چیز پانی سے پیدا کی گئی ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے عرض کی : آپ مجھے ایسی چیز کے بارے میں بتائیے کہ جب میں اسے اختیار کروں ، تو میں جنت میں داخل ہو جاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سلام کو پھیلاؤ کھانا کھلاؤ صلہ رحمی کرو رات کے وقت جب لوگ سو رہے ہوں ، اس وقت نماز ادا کرو ، تو تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابومیمونہ نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔