مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ . باب: بچہ فراش والے کو ملے گا
حدیث نمبر: 7860
وَعَنْ وَائِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ ، وَلَيْسَ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَنْتَهِكَ شَيْئًا مِنْ مَالِهَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَنَاحٌ مَوْلَى الْوَلِيدِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بچہ فراش والے کو ملے گا زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی عورت کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اپنے مال میں سے کچھ بھی خرچ کرے البتہ اپنے شوہر کی اجازت کے ساتھ وہ ایسا کر سکتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جناح ہے جو ولید کا غلام ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔