مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ . باب: بچہ فراش والے کو ملے گا
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ : إِنِّي لَبَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ ، وَإِنَّ زَبَدَ نَاقَتِهِ لَيَقَعُ عَلَى ظَهْرِي ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " أَدُّوا إِلَى كُلِّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ ، أَوِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ . ¤سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں حج اکبر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود تھا آپ کی اونٹنی کا جھاگ میرے اوپر گر رہا تھا میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” ہر حق دار کو اس کا حق ادا کر دو بچہ فراش والے کو ملے گا ، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی جو شخص اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے یا اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کا دعوی کرے اس پر اللہ تعالی فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جو معروف نہیں ہے ۔