مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ . باب: بچہ فراش والے کو ملے گا
حدیث نمبر: 7854
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ السَّعْدِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَالَ دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ : وَكَانَ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بچہ فراش والے کو ملے گا ، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عباد سعدی ہے ، اور وہ ضعیف ہے داؤد بن شبیب کہتے ہیں : وہ نیک لوگوں میں سے تھے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔