حدیث نمبر: 7845
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ وَابْنُ مَسْعُودٍ : إِنْ قَذَفَهَا زَوْجُهَا وَقَدْ طَلَّقَهَا وَلَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ تَلَاعَنَا ، وَإِنْ قَذَفَهَا وَقَدْ طَلَّقَهَا وَبَتَّهَا لَمْ يُلَاعِنْهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

ابن جریج بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اگر عورت کا شوہر اس پر زنا کا الزام لگائے ، اور اس کو طلاق دیدے اور وہ ایسی طلاق ہو جس میں شوہر کو عورت کے ساتھ رجوع کا حق ہو ، تو پھر وہ دونوں میاں بیوی لعان کریں گے لیکن مرد نے عورت پر الزام عائد کیا ہو اور پھر اسے طلاق بتہ دیدی ہو ، تو پھر مرد عورت کے ساتھ لعان نہیں کرے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند منقطع ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطلاق / حدیث: 7845
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9660)»