مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِيلَاءِ . باب: ایلاء کا بیان
حدیث نمبر: 7838
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ : آلَى النُّعْمَانُ مِنِ امْرَأَتِهِ ، وَكَانَ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ مَسْعُودٍ ، فَضَرَبَ فَخِذَهُ ، وَقَالَ : إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَاعْتَرِفْ بِتَطْلِيقَةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا قِلَابَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں : نعمان نامی صاحب نے اپنی بیوی کے ساتھ ایلاء کر لیا وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ نے ان کے زانوں پر ہاتھ مارا اور بولے : جب چار ماہ گزر جائیں گے ، تو تم ایک طلاق کا اعتراف کر لینا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ ابوقلابہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔