مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِيلَاءِ . باب: ایلاء کا بیان
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عَلِيًّا ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالُوا : إِذَا مَضَتِ الْأَشْهُرُ الْأَرْبَعَةُ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ ، وَهِيَ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا . وَقَالَ عَلِيٌّ وَابْنُ مَسْعُودٍ : تَعْتَدُّ عِدَّةَ الْمُطَلَّقَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَقَتَادَةُ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيًّا ، وَلَا ابْنَ مَسْعُودٍ ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤قتادہ بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں : جب چار ماہ گزر جائیں گے ، تو یہ طلاق دینا شمار ہو گا ، اور عورت اپنی ذات کا زیادہ حق رکھے گی ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : وہ طلاق یافتہ عورت کی طرح عدت گزارے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ قتادہ نامی شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع بھی نہیں کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔