مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِيلَاءِ . باب: ایلاء کا بیان
حدیث نمبر: 7836
وَعَنْ وَبْرَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ قَالَ : آلَى مِنِ امْرَأَتِهِ عَشَرَةَ أَيَّامٍ فَسَأَلَ عَنْهَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ : إِنْ مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهُوَ إِيلَاءٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
وبرہ ، اپنے خاندان کے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ دس دن کے لئے ایلاء کیا انہوں نے اس بارے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ، تو انہوں نے فرمایا : جب چار ماہ گزر جائیں ، تو وہ ایلاء ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔