حدیث نمبر: 7835
وَعَنِ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ رَجُلًا - يُقَالُ لَهُ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ - آلَى مِنِ امْرَأَتِهِ ، فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا ، ثُمَّ جَامَعَهَا بَعْدَ الْأَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ وَلَا يَذْكُرُ يَمِينَهُ ، فَأَتَى عَلْقَمَةَ بْنَ قَيْسٍ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ ، فَأَتَيَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَأَلَاهُ ، فَقَالَ : قَدْ بَانَتْ مِنْكَ ، فَاخْطِبْهَا إِلَى نَفْسِهَا ، فَخَطَبَهَا إِلَى نَفْسِهَا وَأَصْدَقَهَا رِطْلًا مِنْ فِضَّةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ ؛ إِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤
محمد محی الدین

ابراہیم بیان کرتے ہیں : ایک شخص جس کا نام عبداللہ بن انیس تھا اس نے اپنی بیوی کے ساتھ ایلاء کر لیا اس شخص کے اس عورت کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے چار ماہ گزر گئے پھر چار ماہ گزرنے کے بعد اس شخص نے اس عورت کے ساتھ صحبت کر لی اسے اپنی قسم یاد نہیں تھی پھر وہ علقمہ بن قیس کے پاس آیا اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی وہ دونوں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ، اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ عورت تم سے بائنہ ہو چکی ہے اب تم اس عورت کو نئے سرے سے شادی کا پیغام دو اس شخص نے اس عورت کو نئے سرے سے شادی کا پیغام دیا اور اسے چاندی کا ایک رطل کے طور پر دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ یہ سند منقطع ہے ، کیونکہ ابراہیم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطلاق / حدیث: 7835
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9640)»